Print this page

جیالوں کو اقتدار کی بھوک نے بے حال کر دیا ہے،ہم پیپلز پارٹی کے باکردار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، الیاس صدیقی

27 ستمبر 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان الیکشن میں کالعدم جماعتوں کا سہارا لیا، خود کو لبرل جماعت ظاہر کرنے والوں نے الیکشن میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے پیر پکڑ لئے تھے۔ تھوک و پرچون ملازمتیں بیچنے والوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ عوامی حقوق کی بات کریں۔ پانچ سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے عوام کو جو کچھ دیا اس کے عوض عوام نے پیپلز پارٹی کو الیکشن میں رسوا کر دیا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے ورک آرڈر پر اپنا پیٹ بھرنے والے بھوکے جیالوں کی گزر اوقات مشکل ہونے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ہمارے پاس آجائیں، مال امام میں سے کچھ خیرات انہیں بھی بانٹ دینگے۔ پورے پاکستان میں ہماری حمایت سے ہمیشہ انتخابات جیتنے والی پیپلز پارٹی کا 2013ء کے انتخابات میں جو حشر ہوا اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وفاق کی علمبردار جماعت اب سمٹ کر ایک صوبے تک محدود ہو چکی ہے۔ الیکشن میں اپنی رسوائی کا ملبہ ایم ڈبلیو ایم پر گرانے والے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے کیا گُل کھلائے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں کو تھوک و پرچون بیچنے والے ہی انتشار کے ذمہ دار ہیں۔ ہم پیپلز پارٹی کے باکردار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کردار کشی کرنا ہمارا وطیر ہ نہیں۔ جیالوں کو اقتدار کی بھوک نے بے حال کر دیا ہے مجلس وحدت کی کردارکشی سے اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کوئی رنگ نہیں لائے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree