Print this page

تمام اسلامی وغیر مسلم جماعتوں اور مسالک کے کا احترام واجب سمجھتے ہیں، علامہ نیئرعباس

07 جولائی 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم ڈبلیوایم اسلامی تحریک پاکستان سمیت تمام اسلامی وغیر مسلم جماعتوں اور مسالک کے کا احترام واجب سمجھتی ہےاور سب کے ساتھ اتحاد وبھائی چارے کی حامی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان برادرملی جماعت ہے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازشوں کا تصور بھی نہیں کرسکتے، آئی ٹی پی کے اراکین اسمبلی نے جذبات میں آکرمجلس وحدت پر الزام لگا دیا،چند غیر نظریاتی افراد نے سارا ماحول آلودہ کردیا ہے،قومیت اور دیگر مسائل کودرمیان میں لاکرمذہبی جماعتوں کے سرمیان  دراڑڈالنے کی کوشش کی جارہی ہیں مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتےہم آئندہ بھی ماضی کی طرح قومی اتحاد ویگانگت کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے،جی بی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کیلئے اسلامی تحریک نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہی نہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کے لیئے ان کے پاس تمام کے تمام تین امیدوار تیار تھے ،ایسی صورت حال میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ان کے رویے سے بدظن ہوا،اپوزیشن لیڈر کا انتخاب جمہوری انداز میں ہواکسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی عمل میں نہیں آئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree