Print this page

باضمیر اور باغیرت ماؤں بہنوں کی قدر دانی کرتا ہوں جنہوں نے پیسے لینے سے نہ صرف انکار کردیا ، امیدوارحلقہ ہنزہ نگر II ڈاکٹر علی محمد

03 جون 2015

وحدت نیوز (گلگت) ملت کے حقوق کے تحفظ کی دعویدار جماعتوں کی خود غرضی اور ملی مسائل کے حل میں ناکامی کی بناء پر مجلس وحدت مسلمین کی ضرورت محسوس ہوئی اور بلا خوف و تردید یہی وہ جماعت ہے جو عصر حاضر میں ملت کو درپیش ہر طرح کے چیلنجوں اور مسائل سے نمٹنے اور ان کا حل پیش کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر II ڈاکٹر علی محمد نے چھلت میں عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ وحدت مسلمین عوامی محرومیوں اور ملت کی نمائندگی کے دعویدار قیادت کی خود غرضی اور ہوس اقتدار میں مبتلا ہونے کیوجہ سے پیدا ہونے والی محرومیوں کا فطری رد عمل ہے۔ آج میرے حلقے میں جو لوگ پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں وہ عوامی مسائل سے غافل اور اقتدار کے پجاری ہیں اور ناجائز ذرائع سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے عوام کے ضمیر کا سودا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے کیونکہ نگر کے عوام نے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار پرستوں کو مایوس کردیا ہے اورحلقے کے باضمیر اور باغیرت ماؤں بہنوں کی قدر دانی کرتا ہوں جنہوں نے پیسے لینے سے نہ صرف انکار کردیا بلکہ ان عناصر کو واضح کیا ہے کہ وہ پیسے کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کرنے کو ہرگز تیار نہیں۔ ڈاکٹر علی محمد نے مزید کہا کہ ملت پر مشکلات اور مصائب کی گھڑیوں میں عوام کو تنہاچھوڑنے والے آج کس منہ سے ملت کی ہمدردی کا دم بھرتے ہیں۔ مجلس وحدت قومی اور عالمی سازشوں کو نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ اتحاد بین المسلمین اور ملی وحدت کے ذریعے انہیں خاک میں ملانے کیلئے مکمل طور پر آمادہ و تیار ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا محمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree