Print this page

ایم ڈبلیوایم ہنزہ نگر کی منفرد کابینہ نے حلف اٹھا لیا، ایک پی ایچ ڈی نورکن ماسٹرزڈگری ہولڈر ہیں

18 نومبر 2014

وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ضلع ہنزہ نگر کی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس جعفری تھے،علامہ ناصرعباس جعفری نے اراکین کابینہ کے ناموں کے اعلان اور تعارف کے بعد کہا کہ ایم ڈبلیوایم ہنزہ نگر  کے نومنتخب کابینہ ملک بھر میں امتیازی حیثیت کی حامل ہے،  چونکہ اس کابینہ کے ۱۰میں سے ۹ کارکن ماسٹرز ڈگری ہولڈر جبکہ ایک رکن پی ایچ ڈی فائنل ایئر کا اسٹوڈنٹ ہے، خطہ گلگت بلتستان کو اس کے حقوق کا حصول اپ جیسے پڑھے لکھے جوانوں کی قیادت میں ہی ممکن ہے، جبکہ نومنتخب اراکین کابینہ سے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد بلال ثمائری نے حلف لیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، علامہ شیخ شہادت حسین ، علامہ جعفر موسوی ، علامہ عابد بہشتی ، علامہ شیخ موسی کریمی ،غلام عباس، سعید الحسنین، عارف قنبری اور الیاس صدیقی بھی موجود تھے، ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ موسی کریمی نے مرکزی و صوبائی قائدین کو علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے ایک پرائمری اسکول، مرکزی مسجد کی توسیع و تعمیر اور ایک پارٹی آفس کے قیام کی درخواست کی، جس پر علامہ ناصر عباس جعفری نے فوری طور پر اسکول اور آفس کے قیام کی ہدایات جاری کیں ، جبکہ جلد مسجد کی توسیع اور تعمیر کی بھی یقین دہانی کروائی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree