Print this page

ایم ڈبلیوایم گلگت کےسابق امیدوارقانون ساز اسمبلی مطہر عباس بھی یمنی مسلمانوں کی حمایت کے جرم میں گرفتار

24 جولائی 2015

وحدت نیوز(گلگت) گلگت پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں  کارروائی کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی مطہر عباس کو گرفتار کر لیا ہے۔ایم ڈبلیوایم کے  رہنماوں کے خلاف یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران نہتے یمنی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے خلاف تقریر کرنے کے الزام میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما عارف قنبری کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، جس کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ جبکہ اس مقدمے میں نامزدشیخ عیسی ایڈووکیٹ نے ضمانت قبل گرفتاری حاصل کر لی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے گرفتار رہنماوں غلام عباس اور مطہر عباس کا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ شہباز خان سے پولیس نے 28 جولائی تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں ایم ڈبلیو ایم کے اہم رہنما شیخ نیئر مصطفوی اور شیخ بلال سمائری تاحال روپوش ہیں اور پولیس ان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree