Print this page

ایم ڈبلیوایم کی اپیل پر ڈاکٹرز کی ۲۰روزہ ہڑتال اختتام پزیر

16 جنوری 2014

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اسکردو کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹروں کے کئی روز سے جاری ہڑتال اور احتجاج کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان کے رہنماوں اور دیگر ملازمین سے تفصیلی بریفنگ لی اور مختلف سوالات کے بعد انکے احتجاج کو حق بجانب قرار دیا اور ڈاکٹروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے مجلس وحدت مسلمین بھرپور کردار ادا کرے گی اور صوبائی و مرکزی سطح پر وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے بھرپور جدو جہد کرے گی۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستا ن ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ڈاکٹرز سے گزارش کی کہ حالت کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت اقدامات سے گزیر کریں ۔ انہوں نے اپنے احتجاج میں نرمی لانے اور سلسلہ وار بتدریج آگے بڑھانے کو کہا اور کہا کہ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ضرورت پڑی تو ملکر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے شیڈیول کے مطابق احتجاجا ایمرجنسی بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی اور پوسپونڈ کرنے کی گذارش کی اور کہا کہ ایمرجنسی کی بھی بند کرنا غریب عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنے گی لہٰذا اس معاملے میں صبر و تحمل سے کام لیں اور چند روز مزید ایمرجنسی بند کرنے سے گریز کریں۔ ڈاکٹروں نے صوبہ بھر میں جاری اس احتجاج پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree