Print this page

ایم ڈبلیوایم بلتستان ریجن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی اسلامی تحریک کے صوبائی صدرآغا عباس رضوی کی عیادت

16 جولائی 2016

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ریجن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدرآغا عباس رضوی کی عیادت کے لیے جی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ، جہاں وہ گزشتہ روزسے بیماری کے باعث داخل تھے۔ آغا علی رضوی نے گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام آغا عباس رضوی سے ہسپتال میں ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ آغا علی رضوی نے آغا عباس رضوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگی ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ آغا عباس رضوی کے علاج معالجے کے لیے خصوصی خیال رکھیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ آغا عباس رضوی نے اس موقع پر آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کے کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree