Print this page

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے کارکنان کیجانب سے مولانا نیئر عباس کو صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

31 مئی 2013

gilgit mettingوحدت نیوز (گلگت)  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے صوبائی مسئولین کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اجلاس میں گذشتہ دنوں اسکردو بلتستان میں منعقد ہونے والے پہلے صوبائی کنونشن میں اگلے سیشن کیلئے ایک مرتبہ پھر مولانا نیئر عباس مصطفوی کو صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر تمام کارکنان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ علاقائی سطح پر تنظیمی فعالیت اور ملت جعفریہ کے اتحاد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کارکنان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree