Print this page

اسکردو، خپلو میں علامہ شیخ حافظ حسین نوری کی پہلی برسی منائی گئی

13 نومبر 2013

اسکردو (وحدت نیوز) سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ شیخ حافظ حسین نوری کی پہلی برسی کے موقع پر گنگچھے خپلو میں مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔ جس میں خپلو بھر سے علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ خپلو ڈینس میں بھی شیخ حافظ حسین نوری کی برسی  کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پر امام جمعہ خپلو شیخ سجاد حسین مفتی کی سربراہی میں جوانوں نے سینو جا کر شیخ حافظ حسین نوری مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ خپلو مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ حافظ حسین نوری مرحوم کی دینی اور ملّی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے، ہم نے ان کی شخصیت کو پہچاننے میں بہت دیر کی، اور ہم ان کی علمی و عرفانی ہستی سے خاطر خواہ استفادہ نہ کر سکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree