Print this page

گذشتہ 70 سالوں سے باریاں لینے والی جماعتوں نے گلگت بلتستان کو الگ تشخص سے محروم رکھا،وزیر زراعت کاظم میثم

18 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)گلگت بلتستان کے وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین جی بی محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ 1947 کو ڈوگراں راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے آج تک قدرتی وسائل سے مالا مال گلگت بلتستان کے لوگ نظریہ الحاق کی تحریکیں چلا رہے ہیں مگر گذشتہ 70 سالوں سے باریاں لینے والی جماعتوں نے اس خطے کو الگ تشخص سے محروم رکھا جو سلسلہ آج تک چل رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ سیاسی و مذہبی شخصیت و ممبر امن کمیٹی پنڈی گھیب ملک صداقت علی خان کی رہائشگاہ پر انکی چچی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر مذہبی و سماجی شخصیت  امداد حسین نقوی، پروفیسر نجم الحسن، علامہ ناصر عباس نجفی، محمد نعیم عباس (سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم تحصیل پنڈی گھیب)، ملک محمد علی ،ملک ضیاء السلام، ملک عترت علی اور پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر ملک نوشیروان حیدر سمیت ایم ڈبلیو ایم کی مقامی قیادت اور کارکن بھی موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرے گی جس کے لئے ان کی حکومت نے عملی اقدامات اٹھانا بھی شروع کر دئیے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree