گریڈ 5تک تقرریوں کیلئے ریکروٹمنٹ کمیٹی کو ختم کرکے وزیر اعلیٰ جی بی نے من پسند تقرریوں کیلئے راہ ہموار کردی ہے۔ الیاس صدیقی

23 اگست 2018

وحدت نیوز (گلگت) لیگی حکومت او ر کرپشن کا چولی د امن کا ساتھ ہے۔گریڈ 5تک تقرریوں کیلئے ریکروٹمنٹ کمیٹی کو ختم کرکے وزیر اعلیٰ نے من پسند تقرریوں کیلئے راہ ہموار کردی ہے۔ریکروٹمنٹ کمیٹی میں تین محکموں کے سربراہوں کی نمائندگی ہوتی تھی جن کی موجودگی من پسند تقرریوں کی راہ میں رکاوٹ سمجھ کر ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ریکروٹمنٹ کمیٹی کو ختم کردیاگیا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے سرکاری ملازمتوں میں سیاسی دبائو کے ذریعے من پسند افراد کو نوازنے کی لیگی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران اپنے بڑوں سے عبرت حاصل کریں اور انصاف سے حکومت کریں ورنہ ان کا حشر بھی ان کے بڑوں جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے غیر منصفانہ اور کرپشن کی راہ ہموار کرنے والے نوٹیفکیشن کو تسلیم نہیں کرتے جو کسی حق دار کو اس کے حق سے محروم کرے۔میرٹ کی بالادستی قائم نہ رکھنے والی حکومت اپنے انجام کے بارے میں بھی سوچ لے۔انہوںنے کہا کہ محلمہ پولیس میں شفاف تقرریاں ہوئیں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں اپنے من پسند افراد کو تقرر کرنے کیلئے دبائو ڈالا گیا جسے خاطر میں نہ لانے پر ٹیسٹ اور انٹرویوز کو کالعدم قرار دیکر تقرریوں کو روک دیا گیا ہے حالانکہ ٹیسٹ/ انٹرویوز ڈیپارٹمنٹل ریپ کی موجودگی میں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں سیاسی بھرتیاں ممکن نہیں ہوئیں تو ایک دم ایسا نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں آئندہ ہونے والی تقرریوں میں اختیار صرف متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو دیا گیا ہے تاکہ ایک ہی ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کو زیر عتاب لاکر من پسند تقرریوں کی راہ ہموار کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے میرٹ پائمال ہوگا اور ذمہ دار حلقے میرٹ کو برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree