Print this page

گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر او قائد حزب اختلاف کاظم میثم اور وزیر سلیم کی جانب سےسکردو پولیٹیکنک انسٹیٹیوٹ کو انجینئرنگ کالج کا درجہ دلانے کی قرارداد منظور

31 مارچ 2024

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم میثم اوررکن اسمبلی وزیر سلیم کی جانب سے سکردو پولیٹیکنک انسٹیٹیوٹ کو سکردو انجینئرنگ کالج کا درجہ دلانے کی قرارداد اسمبلی میں پیش گلگت بلتستان اسمبلی نے بحث کے بعد قرارداد کو متقفہ طور ہر منظور کر لیااپوزیشن لیڈر نے قرارداد میں دیامر میں بھی انجینئرنگ کالج بنانے کا مطالبہ شامل کرادیا۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سکردو انجینئرنگ کالج میں سول، میکینکل،الیکٹرانکس کے علاوہ منرلز اینڈ مائنگ انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے شعبے کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہےملک بھر میں موجود انجینئرنگ کوٹہ گلگت بلتستان کے لیے ناکافی قرار دیا گیا گلگت میں موجود انجینئرنگ کالج کو بھی سال رواں چلانے کے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree