Print this page

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان سے صحت کارڈ کا خاتمہ عوام دشمنی ہے، غلام عباس

30 دسمبر 2023

وحدت نیوز(گلگت)وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان سے صحت کارڈ کا خاتمہ عوام دشمنی ہے۔ PHQ سی ٹی اسکین مشین کئی مہینوں سے خراب ہے صوبائی حکومت اور وزیر صحت ٹس سے مس نہیں۔  صوبائی حکومت  وفاق سے صحت کارڈ سمیت دیگر مطالبات منوانے کی سکت نہیں رکھتی۔ان خیالات کا اظہار غلام عباس ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو گندم کے ریٹ بڑھانے سے فرصت نہیں ۔مریض دوائیوں سے محروم ہو گیے ہیں اور حکمرانوں کو کوس رہے ہیں۔صحت کارڈ غریب عوام کیلئے بہترین سہولت تھی جس سے وہ آسانی سے موزی امراض کا بلا معاضہ علاج کرا سکتے تھے مگر صحت کارڈ ختم کر کے وفاق نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور صوبائی حکومت کی خاموشی جلتی پر تیل ہے۔کیونکہ صوبائی حکومت میں وہ سکت ہی نہیں کہ وہ وفاق سے اپنے مطالبات منوا سکے۔ کیونکہ بیساکھیوں کی حکومت پایدار نہیں ہوا کرتی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree