Print this page

غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبران کی رہنما ایم ڈبلیوایم اور رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری سے ملاقات

28 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبران نے رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری سے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

 وفد نے تنظیم کے اغراض و مقاصد و کے حوالے سے رکن کونسل کو آگاہ کیا،اس موقع پر رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری نے تنظیم کے کاموں کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ آپ جیسے جوانوں کا علاقے میں تعلیم کے لئے فکر مند ہونا اہل علاقے کے لیے فخر کی بات ہے ۔ تنظیم کے جاری کاموں کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree