Print this page

ہڈور چلاس میں مسافربس پر حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے قتل میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے، شیخ احمد نوری

03 دسمبر 2023

وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے چلاس ہڈور میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کی موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہڈور چلاس میں دہشتگردوں کی طرف سے مسافر بس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،افسوسناک واقعے میں شہدا کے خانوادہ کو تسلیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گلگت بلتستان کے پر امن فضا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ایسے دلخراش واقعات رونما ہونا صوبائی حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree