Print this page

جمہوری عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور تعطل گلگت بلتستان میں سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا،علامہ شیخ احمد علی نوری

06 جولائی 2023

وحدت نیوز(سکردو) جمہوری عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور تعطل گلگت بلتستان سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ جی بی ایسے کسی بھی غیر جمہوری عمل کا متحمل نہیں  ہو سکتا۔ پائیدار سیاسی عمل علاقے کی ترقی کا ضامن ہے۔ وزیر  اعلیٰ  کے انتخاب میں کسی قسم کا تعطل  جمہوریت  اور علاقے کیلئےنیک شگون نہیں۔

ان خیالات اظہار صوبائی سیکرٹری سیاسیات و رکن جی جی کونسل شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ  کے انتخاب کا شیڈول جاری ہونے بعد تعطل کا شکار کرنا علاقے کے مفاد میں نہیں۔ ایسے غیر جمہوری اقدامات سے جہاں ملک عزیز ناقابل تلافی نقصان سے دو چار ہوا ہے وہاں گلگت بلتستان بھی سیاسی بحران کا شکار ہوگا لہٰذا ایسے جہوری عمل کو ان تمام بےجا مداخلتوں سے دور رکھا جائے جس سےعلاقے کا سیاسی اور جمہوری عمل متاثر ہو۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree