Print this page

آغا علی رضوی کی زیر نگرانی سکردو میں کتاب آزمائش کا اسٹڈی سرکل، وزیر زراعت کاظم میثم بھی شریک

17 دسمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں جاری اسٹڈی سرکل کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان سیکرٹریٹ میں آج شہید باقرالصدرؒ کی تالیف کردہ بے مثال کتاب آزمائش کے اسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا۔

صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان علامہ آغا علی رضوی کی نگرانی میں ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ سکردو میں سٹیڈی سرکل اور ہفتہ وار تربیتی نشست میں ایم ڈبلیو ایم سکردو کے صدر مولانا ذیشان اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree