Print this page

سکردو، وزیر زراعت کاظم میثم کا سندوس کا دورہ، حفاظتی بند کی تعمیر کا جائزہ لیا

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم نے چیف انجینئر ورکس بلتستان ریجن، ایکسئین پی ایچ ای، اور محکمہ کے دیگر آفیسران اور سندس کے عمائدین و سرکردگان کے ہمراہ سندس دریائی حفاظتی بند کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوامی تحفظات بھی دور کیے۔ انہوں نے محکمہ کے حکام کو حفاظتی بند کی بروقت اور معیاری تعمیر کے حوالے سے ہدایات دیں کہ کام کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ اور مقامی عمائدین کی کمیٹی کی زیر نگرانی کام جاری رہنا چاہیے۔ صوبائی حکومت نے اس حفاظتی بند کے لیے پانچ کروڑ کی رقم مختص کی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز کی فراہمی کے لیے کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت نے کہا کہ متاثرین کی قائم کردہ کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ تسلسل کے ساتھ کرنے کے علاوہ محکمہ کے ساتھ فالو اپ میٹنگ جاری رکھیں۔ عمائدین سندس نے وزیر زراعت اور وزیر تعمیرات عامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دریائی کٹاو گزشتہ بارہ برسوں سے جاری ہے لیکن موجودہ حلقے کے نمائندہ وزیر تعمیرات عامہ اور وزیراعلٰی کی کاوشوں ایک خطیر رقم مختص کی گئی جس پر انکے مشکور ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree