ایم ڈبلیوایم کے تحت سکردو میں کتاب آزمائش کے اسٹڈی سرکل کا انعقاد، صوبائی رہنماؤں کی شرکت

06 دسمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو ملک بھر میں کارکنان کی فکری بصیرت بڑھانے  کے لئے اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا تھا ۔اسکردو، بلتستان صوبائی آفس میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ سید علی رضوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی موجودگی میں آیت اللہ العظمی شہید سید محمد باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب "آزمائش " اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی کتاب استفتائات کا پہلا  اسٹڈی سرکل منعقد ہوا ۔

صوبائی کابینہ کے علاوہ  تنظیمی کارکنان نے بھی بھی اس علمی نشست میں شرکت کی  ۔ شرکاء نے اس علمی روش کو بہت زیادہ پسند کیا اور سراہا ۔اسٹڈئ سرکل کو جاری رکھنے پر تاکید کی گئی۔ شرکاء نے اسے علمی ،فکری اور معنوی تربیت کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔ صوبائی آفس میں اگلی نشست 18 دسمبر بروز اتوار ہوگی ۔ ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree