Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رہنما آغاعلی رضوی نے وزیر زراعت کاظم میثم کے فنڈ سے گرلز ہائی سکول گیول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

27 نومبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی کے دست مبارک سے گرلز ہائی سکول گیول کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور علاقائی عمائدین بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے اولین فرصت میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے پورا کیاہے۔اس ا سکول کے قیام سے گیول اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موجود طالبات کے لیے تعلیمی سہولیات گھر کے دہلیز پر یقینی ہو ں گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree