Print this page

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدرآغا علی رضوی کا دورہ روندو،عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح

27 نومبر 2022

وحدت نیوز(طورمک) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا علی رضوی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی وفد کے ہمراہ روندو کی حسین وادی طورمک پہنچے اور مختلف محلوں کے مومنین سے ملاقات کی اور وہاں کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لیا۔

آغا علی رضوی طورمک نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے پاک چشمہ، پاسہ اور یوچونگ کے لیے دیا ہوا واٹر سپلائی اسکیم کا بھی قریب سے جائزہ لیا۔

یوچونگ میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری صرف ترقیاتی کاموں پر توجہ دینا نہیں بلکہ امام عصر کے ظہور کے لیے زمینہ سازی بھی کرنا ہے۔

ڈاکٹر حکیمی نے کہا جب روندو کے مومنین میں سے کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں کامیاب ہوئے تو ہماری سب سے بڑی خوشی یہی ہے اور الحمدللہ آج یوچونگ کے مومنین کے چہرے پر خوشی کے آثار نظر آرہے ہیں۔

پوچونگ میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا۔یوچونگ کے مومنین نے علاقائی رسم کے مطابق وفد کے اعزاز میں ایک محلی بیل (ظو) پیش کیا۔پائپ کی کھودائی میں زحمت اٹھانے والے مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

عوام کی نمائندگی میں وہاں کے سرکردوں نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یوچونگ میں لگ بھگ 37 گھرانے بستے ہیں اور وہاں پر بچوں کے سکول کا ایشو بھی بہت اہم ہے جس کو ایم ڈبلیو ایم وفد نے متعلقہ ذمہ داروں تک پہنچانے کا وعدہ دیا۔

ایم ڈبلیو ایم نے اس سے پہلے بھی طورک کے کئی محلوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے اسکیم رکھا تھا ۔وفد میں شوریٰ عالی کے رکن کاچو زاہد علی خان، ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور نائب صدر وحدت یوتھ بلتستان وزیر عیسی شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree