Print this page

حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کی ناکام کوشش ہے، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری

03 نومبر 2022

وحدت نیوز(سکردو)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ممبر جی جی کونسل و سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کی ناکام کوشش ہے۔اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،پاکستانی غیور عوام ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے اس طرح کے سفاکانہ حرکات سے قوم خوفزدہ ہونے والا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری قوم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree