Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رہنما حاجی زرمست خان کے فرزند علی مرتضیٰ کی سانحہ پشاور میں شہادت پروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اظہار تعزیت

06 مارچ 2022

وحدت نیوز(گلگت) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشیدخان کا پشاور دھماکہ میں شہید ہونے والے علی مرتضیٰ کے والدمجلس وحدت مسلمین کے رہنما حاجی زرمست خان سے ٹیلی فونک رابطہ اور جواں سال فرزند کی شہادت پر اظہارافسو س اور تعزیت ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جواں سال بیٹے کی افسوسناک شہادت پر رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی زرمست خان کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جواں بیٹے کی المناک شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں،صوبائی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔شہید کو بذریعہ ہیلی سکردو پہنچانے کیلئے پاک فوج اور ائیر فورس دونوں سے ہیلی ہائیر کی لیکن ویدر کنڈیشن اور لائٹ آرز کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور ملک دشمن دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، شہید کے والد نے حکومتی اقدامات، اظہار ہمدردی اور دلجوئی پر شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree