Print this page

رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری کا صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان کے والدونامور ادیب راجہ محمد علی شاہ صباکے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

23 دسمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو)  رکن جی بی کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے راجہ محمد علی شاہ صبا کے سانحہ ارتحال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم آسمان ادب کے گوہر نایاب ،میدان تہذیب وثقافت کے شہسوار، مایہ ناز ادیب،شاعر ،مولف، اردو اور بلتی کے صاحب طرز اہل بیان و قلم اور گلگت بلتستان کا عظیم سرمایہ تھے جو اب ہم میں نہیں رہے۔

راجہ محمد علی شاہ صبا کی  رحلت ارض گلگت بلتستان ،حلقہ علم وادب کے لیے ایک ناقابل تلافی حادثہ ہے۔مرحوم کی رحلت پر اہل گلگت بلتستان،مرحوم کے حلقہ احباب اور بازمندگان بالخصوص محترم راجہ محمد اعظم خان کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتاہوں اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہوں ۔اللہ تعالی مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور بازمندگان کو صبر جمیل عنایت کرے۔آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree