Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع روندو کا اجلاس، تنظیمی سازی میں تیزی لانے اور نئے یونٹس کے قیام کا فیصلہ

27 ستمبر 2021

وحدت نیوز(روندو) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق حکیمی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم روندو کی کابینہ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم آفس روندو میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آیت اللہ علامہ حسن زادہ آملی اور مجاھد ملت آغا علی رضوی صاحب کے والد گرامی کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے مختصر خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں روندو کے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا اور روندو میں پارٹی مضبوط کرنے کے لیے مختلف تجاویز دی گئیں۔تنظیم سازی کے حوالے سے بھی اھم پیشرفت ہوئی اور عنقریب ضلعی کابینہ میں کچھ ترمیم اور مختلف یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔سیکرٹری جنرل روندو سید زاھد کاظمی اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات مولانا محمد اسحاق اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے بعد ڈپٹی سیکرٹری جنرل مشتاق حکیمی صاحب نے تھوار روندو میں خواھران کے درمیان تربیتی پروگرامز منعقد کرنے کے لیے خواہران کی ایک آرگنائزر کمیٹی کی تشکیل کے لئے بھی بعض خواھران سے ملاقات کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree