Print this page

طلبہ ملکی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھیں اور معاشرے میں اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پہچانیں، آغا علی رضوی

08 جون 2021

وحدت نیوز(سکردو ) صوبائی سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے ایم ڈبلیو ایم سکریٹریٹ سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ انٹرایکٹیو سیشن میں حالات حاضرہ پر گفتگو کی۔ جامعہ بلتستان کے طلبہ نے اس دوران ملکی سیاسی و اہم عوامی ایشوز پر سوالات کئے اور آغا صاحب نے تفصیلاً ان پر روشنی ڈالی۔

 اپنی گفتگو میں متحرک سیاسی و سماجی شخصیت نے کہا نوجوان طلبہ کسی بھی قوم کا اہم ترین اثاثہ ہے۔ طلبہ اپنے آپکو گروم کریں، ملکی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھیں اور معاشرے میں اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پہچانیں۔ آپ نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی پروفیشنل امور میں بھرپور مہارت حاصل کریں تاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تابناک مستقبل بناتے ہوئے ملک اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree