Print this page

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل اور ترجمان ایم ڈبلیوایم الیاس صدیقی کےدفتر کا افتتاح

26 فروری 2021

وحدت نیوز(گلگت) معاون خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان براٸے قدرتی وساٸل و صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین جی بی محمد الیاس صدیقی کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ جمعرات کے روز گلگت میں الیاس صدیقی نے دعاٸیہ تقریب کے ساتھ باقاعدہ طور پر اپنے دفتر میں سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

 افتتاحی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نیئر عباس مصطفوی، سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، سابق صوبائی وزیر حیدر خان، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں و رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الیاس صدیقی کو نئے دفتر کے افتتاح پر ہار پہنائے گئےاور مبارک باد پیش کی گئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree