Print this page

ایم ڈبلیوایم نے صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کو عوامی ترقیاتی منصوبہ جات کی ترجیحی فہرست فراہم کردی

23 فروری 2021

وحدت نیوز(شگر) گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر تعلیم جناب راجہ اعظم خان نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے آفس میں ایم ڈبلیوایم کے ضلعی عہدیداران سے ملاقات کی اور مختلف عوامی مسائل اور علاقائی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی ۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان کو عوامی مفاد پر مشتمل مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کی ترجیحی فہرست فراہم کی گئی ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے خوشی کااظہار کرتے ھوئے اپنی پہلی ترجیحات میںان منصوبوں کوشامل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران نے صوبائی وزیرتعلیم راجہ اعظم خان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے اس امید کااظہار کیاکہ آپ شگر کی ترقی وتعمیر کیلئے دن رات کوشش کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree