Print this page

وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کی سینئر ریجنل ڈائیریکٹرسینٹرفار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنس انٹرنیشنل سے ملاقات، زرعی فصلوں کو درپیش بیماریوں اور مسائل پر گفتگو

17 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) رہنما مجلس وحدت مسلمین اوروزیرزراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے روالپنڈی سنٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوو سائنس انٹرنیشنل آفس کے دورہ کےموقع پر  سینئر ریجنل ڈائیریکٹر ایشیاءڈاکٹر بابر احسان باجوہ، ڈاکٹر سبیان فارس پروجیکٹ منیجر افلیٹوکسن کنٹرول ان پاکستان، ڈاکٹر نعیم اسلم کنٹری کواڈنیٹر پلانٹ وائز، یاسر سلیم ریجنل کوارڈنیٹر پلانٹ وائز پروگرام، ڈاکٹر مزمل فاروق پروجیکٹ منیجر ایس پی ایس افغانستان، شاہد حسین باقری آئی پی ایم سائنٹسٹ سمیت دیگر ایگری سائنٹسٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر  کیبی انٹرنیشنل کی لیبارٹریز کا دورہ بھی کرایا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں زرعی اجناس، پھل، اور پودوں کو لگنے والی بیماروں کی بائیو پیسٹک ادوایات کے ذریعے تدارک کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینئر ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ گلگت بلتستان آرگنگ فوڈ پروڈیوس کرنے والا ملک کا اہم خطہ ہے اور کیبی کے ترجیحات میں گلگت بلتستان میں سرفہرست ہے۔

 انہوں نے ملی بگ سمیت دیگر پودوں کو لگنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے فراہم کی گئی لاجسٹک اور ٹریننگ کی بھی بریفنگ دی۔ وزیر زراعت نے کیبی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملی بگ بلتستان کے لیے بڑا چیلنج بن چکا تھا جس کی بائیو کنٹرول ایجنٹ کے ذریعے روک تھام بڑی پیشرفت ہے۔ ملی بگ سمیت دیگر بیماریاں بلخصوص کیٹرپلر کو فوری کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کسان متاثر نہ ہو۔

 ڈاکٹر بابر نے کہا کہ فصلوں پرکیڑے مار ادویات کا استعمال کسی طور درست نہیں اس سے بڑے پیمانے پر زراعت اور ماحولیات پر برے اثرت مرتب ہوتے ہیں۔ بائیو پیسٹیسائیڈ، پلانٹ پروٹیکشن کے لیے قائم ہمارا بین الاقوامی ادارہ جو کہ ہر طرح کے وسائل سے لیس صلاحیتوں سے مالا مال اور خدمات میں سرگرم ہیں گلگت بلتستان کے لیے ہر طرح کی خدمات دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ملی بگ، کیٹرپلر سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام، زمینداروں اور ماہرین کی ٹریننگ سمیت ہر طرح کی لوجسٹک فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش ہوگی۔

 اس موقع پر وزیر زراعت گلگت بلتستان نے ادارے کی وسیع خدمات تجربات کو سراہا اور گلگت بلتستان میں زرعی فصلوں کو لگنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے جاری خدمات کا شکریہ ادا کیا اور مزید فعالیت کے لیے تعاون طلب کیا جس پر سینئر ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر بابر علی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی بھی ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree