Print this page

میڈیکل اسٹوڈنٹ محمد عابدین کی حادثاتی وفات ، صوبائی وزیر کاظم میثم کا اظہار تعزیت

16 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے گمبہ سکردو سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم اورمستقبل کے ڈاکٹر محمد عابدین کی افسوسناک رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عابدین کی رحلت پوری قوم کا نقصان ہے۔ مرحوم میرے عزیز تھے انکی رحلت سے دلی صدمہ پہنچا۔ غم کی اس گھڑی میں لواحقین اور عزیز و اقارب کو  تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مرحوم ایک جوان صالح اور قومی درد رکھنے والا تھا۔ ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر نہیں کیا جاسکتا۔ انکی رحلت پر تمام لواحقین کو صبر و شکر کی تلقین کرتے ہیں اور مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree