Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیرزراعت کاظم میثم کی سینئر وزیرراجہ زکریا مقپون سے ملاقات خطے کی تعمیر وترقی کیلئے مل کر جدوجہد کا عزم

14 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کا راجہ زکریا خان مقپون سے ملاقات۔مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی حقوق پر کبھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔خطے کی تعمیر و ترقی،کرپشن مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے،ریاستی وسائل کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے اور وطن عزیز کی سر بلندی و استحکام کرنے کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے راجہ زکریا خان مقپون کو سینئر وزیر، وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و ماحولیات کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree