Print this page

گلگت بلتستان میں تنظیمی اسٹرکچر مضبوط بنانے میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاینگے،شیخ محمدجان حیدری

27 نومبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)نو منتخب رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین برائے گلگت بلتستان مولانا محمد جان حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی تنظیم سازی کونسل میں خدمت کا موقع دینے پر مرکزی قائدین کا شکر گزار ہوں۔انشاء اللہ تنظیمی توانائی کو بہتر بناکر آنے والے بلدیاتی اور ڈسٹرکٹ انتخابات میں شعبہ سیاسیات کے شانہ بہ شانہ بہترین کامیابی حاصل کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی قائدین کے اعتماد پر پورے اترنے کی مکمل کوشش کرینگے۔تنظیم سازی،یونٹ سازی کیساتھ نومنتخب اراکین اسمبلی کے تعاون سے تنظیمی نظریاتی بنیادوں کی محوریت میں پورے جی بی میں بہترین کارکردگی دکھاینگے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree