Print this page

مجلس وحدت مسلمین کے تینوں نومنتخب اراکین گلگت بلتستان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

25 نومبر 2020

وحدت نیوز(گلگت )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے منتخب تینوں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی نے بحیثیت ممبر اسمبلی حلف اٹھا لیاہے۔ تقریب حلف برادری آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے حلقہ 2سکردو سے منتخب رکن کاظم میثم ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب محترمہ کنیز فاطمہ سمیت تمام جماعتوں کے منتخب ، آزاد اور مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے یم ڈبلیوایم کے نومنتخب اراکین اسمبلی کےصوبائی سیکریٹریٹ سے روانگی سے قبل علامہ شیخ نیئرعباس، علامہ شیخ اعجاز بہشتی، دسابق ممبر جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی ، الیاس صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور تمام نومنتخب اراکین اسمبلی کو قرآن مجید کے سائے میں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree