Print this page

منگر گمبہ سکردو سے ایک بار پھر درجنوں افراد کا ایم ڈبلیوایم میں شمولیت اور ایم ڈبلیوایم امیدوار کاظم میثم کی حمایت کا اعلان

13 نومبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) منگر گمبہ سکردو سے ایک بار پھر درجنوں افراد نے آج مجاہد ملت آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر کاروان آغا علی رضوی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کاظم میثم کی بھرپور حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔

عمائدین منگر گمبہ سکردو نے اس موقع پر آغا علی رضوی کو یقین دلایا کہ 15 نومبر کو علاقہ عوام بھرپور انداز میں اپنے گھروں سے نکلیں گے اور خیمہ کے نشان پر مہر لگا کر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم کو کامیاب بنائیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈوکیٹ زاکر علی بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree