Print this page

جی بی الیکشن کی ووٹر لسٹوں کی ترمیم و تصیح کیلئے بنایاگیا طریقہ کار پیچیدہ ہے ڈسپلے کی مدت کو بڑھایا جائے، آغا علی رضوی

07 ستمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں رائے دہندگان کے لئے بنایاگیا طریقہ کار نہایت پیچیدہ اور غیر فطری ہے۔ڈسپلے سینٹرز کے لئے جو ٹائم دیا گیا تھا وہ محرم الحرام کے ایام دئیے گئے تھے۔

 لہذا فوری طور پر اسکو توسیع دی جائے اس کے ساتھ ساتھ رائے دہندگان کے لئے ووٹر لسٹوں میں اندراج کے لئے میکنیزم کو اتنا سخت بنایا گیا ہے کہ کوئی عام رائے دہندہ اپنا نام تبدیل نہیں کر سکتے ، خاص کر ڈسپلے سینٹرز میں ہی ان کے لئے سہولت ہونی چاہیے۔الگ سے ہیئرنگ کے بہانے انکو ذھنی اذیت دی جا رہی ہے۔

 لہذا اسکو فوری حل کیا جائے اور وہ افراد جو کسی بھی حلقے میں،ایرے میں ماضی میں بھی جنہوں نے ووٹ دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈز پر عارضی اور مستقل پتے دونوں کی غیر موجودگی کی صورت میں اپنے رہائشی علاقوں کے عارضی پتے کارڈ میں شامل کرانے کے لیے میکینیزم بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے کارڈز بننے والوں کو بھی لسٹ میں شامل کیا جائے اور کٹ آف ٹائم کو بھی متعین کیا جائے کہ کب آخری تاریخ ہو گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree