آغا علی رضوی دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل منتخب

30 جون 2019

وحدت نیوز(سکردو) نامور مجاہد ومبارزعالم دین سید علی رضوی آئندہ تین سال کیلئےمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ سید علی رضوی اس سے پہلے بھی سکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے انہیں ان کی شاندار کارکردگی کی بنا پر دوبارہ تین سال کیلئے سکریٹری جنرل منتخب کر دیا گیا۔ سکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے باقاعدہ  پولنگ ہوئی، جس میں تمام اضلاع سے پارٹی کے ایک ایک ذمہ دار نے حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران سکریٹری جنرل کے انتخاب کا اعلان کیا، راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید علی رضوی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ہیں، انہوں پچھلے تین سال کے دوران جماعت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کیلئے بھی بڑے کام کئے انہیں، ان کی کارکردگی پر مذید تین سال کیلئے جماعت کا سکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے، امید ہے کہ آغا علی رضوی پہلے سے زیادہ موثر طریقے سے جماعت کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے موثر طریقے سے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree