تحریک حمایت مظلومین کی احتجاجی گرفتاریوں پر ایم ڈبلیو ایم کا ہنگامی اجلاس، چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ

06 مئی 2019

وحدت نیوز(سکردو) گلگت میں تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے رہنماوں کی احتجاجی گرفتاری پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغاعلی رضوی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد اسکردو میں ہوا۔ اجلاس میں تحریک حمایت مظلومین کی چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری طور پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کا مطالبہ پورے گلگت بلتستان کا مطالبہ ہے ، قبل اس کے کہ جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے ارباب اقتدار کو فوری طور اقدامات اٹھانے چاہیے۔

 تحریک مظلومین کا مطالبہ گلگت بلتستان کے ہر فرد کا مطالبہ ہے۔ چارٹر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کو تمام تر بنیادی انسانی حقوق دئیے جائیں اور سپریم اپیلٹ کورٹ،چیف کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے غیر قانونی طریقے ختم کرکے جوڈیشل کمیشن کے تحت ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک حمایت مظلومین کا یہ مطالبہ بھی پورے گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ خطے کی زمین اور جنگلات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے اور خالصہ سرکار کے نام پر ناجائز قبضے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔اسی طرح اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری  عوامی مینڈیٹ کی توہین لہذا انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 13اکتوبر 2005ء کی جوڈیشنل انکوائری منظر عام پر لائی جائے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے ان تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور پورے خطے میں ان مطالبات کی بازگشت سنائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام تیار اور آمادہ رہیں حکومتی مظالم اور غیر قانونی ہتھکنڈے حد سے گزر گئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree