Print this page

محکمہ ایجوکیشن کو درست کرنے کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان جیسے فرض شناس آفیسر کو فری ہینڈ دیا جائے،غلام عباس

08 جنوری 2019

وحدت نیوز (گلگت)  سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان نے محکمے میں کرپٹ آفیسران کے ناک میں نکیل ڈال دیا ہے۔کام چوراور من مانیاں کرنے والے ملازمین فرض شناس آفیسر کے خلاف لابنگ کرنے میں مصروف ہیں۔محکمہ ایجوکیشن کو درست کرنے کیلئے ایسے فرض شناس آفیسر کو فری ہینڈ دیا جائے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےپولیٹیکل سیکریٹری غلام عباس نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کی مایوس کن کارکردگی میں کرپٹ آفیسران کا ہاتھ ہے جو ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر تقرریاں اور تبادلے کرتے رہتے ہیں اور سکولوں میں بے جا مداخلت کرکے بچوں کی تعلیم کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا گلگت بلتستان میں سب سے بڑا سٹرکچر ہے اور اتنے بڑے ادارے سے عوامی سطح پر جوفائدہ ہونا چاہئے وہ بد قسمتی سے حاصل نہیں ہوپارہا ہے۔گلگت بلتستان کے بیشتر عوام اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں سے نکال کر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کروارہے ہیں اور علاقے کی اکثریتی آبادی سرکاری سکولوں سے کنارہ کشی کرچکے ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ محکمے میں بولڈ فیصلے لیکر عوامی اعتماد کو بحال کیا جائے اور سیکرٹری ایجوکیشن جیسے فرض شناس آفیسران کو حکومتی سطح پر بھرپور سپورٹ کرنا چاہئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree