کراچی اور ہنگومیں دہشت گردی کے پیچھے ایک ہی مائنڈ سیٹ ہے جس کی بیخ کنی ضروری ہے، الیاس صدیقی

24 نومبر 2018

وحدت نیوز(گلگت) کراچی اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے ایک ہی مائنڈ سیٹ کے پیروکار ہیں۔کراچی اور ہنگو میں بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حکومت ملک دشمن عناصر کیخلاف عملی اقدامات کرے اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کراچی اور ہنگو کے ناخوشگوار واقعات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کیخلاف کاروائی سے گھبراہٹ کا شکار ہے ۔پچھلی حکومتوں میں بھی دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کی بجائے نرم رویہ اختیار کیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستان لقمہ اجل بن گئے اور اب موجودہ حکومت بھی اپنے پیشرو حکومتوں کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔دہشت گرد کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں جبکہ شریف اور حق کی آواز بلند کرنے والوں کو تختہ مشق بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کیلئے ناسور بن چکا ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک فعال ہے اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشہ بین ہے۔جب بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو سیکورٹی ادارے حرکت میں آتے ہیں اور پکڑ دھکڑ شروع کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک مائنڈ سیٹ ہے جس کی بیخ کنی کی ضرورت ہے جب تک اس مائنڈ سیٹ کو ختم نہ کیا جائے دہشت گردی یوں ہی جاری رہے گی۔ہمارا شروع دن سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو مالی واخلاقی سپورٹ کرنے والوں کے خلاف اقدام کیا جائے جبکہ حکومت نے انہیں کھلی آزادی دے رکھی ہے اور اسلام آباد میں کالعدم جماعتوں اور دہشت گردی کے حامیوں کو کھلے عام جلسے جلوسوں کی اجازت دیکر حکومت نے اپنے چہرے سے خود ہی نقاب الٹ دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree