پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ ملنے پرپی پی پی اور ن لیگ کی دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل چکی ہے، عارف قنبری

02 اگست 2018

وحدت نیوز (گلگت)  عوام نے باریاں لینے والی جماعتوں کے مک مکا کی سیاست کو دفن کردیا جبکہ عام انتخابات میں بری طرح شکست کھانے کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کو میثاق جمہوریت کی یاد ستانے لگی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ ملنے پر دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل چکی ہے۔مرکزی سطح پر زرداری نواز مک مکا کے صوبائی سطح پر بھی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والے مفاد پرست سیاسی مداریوں کا ایک ہونے سے ثابت ہوگیا کہ یہ دونوں جماعتیں میثاق کرپشن پر گامزن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میثاق کرپشن کے ذریعے دونوں جماعتوںنے طے کرلیا تھا کہ جس جماعت کو باری ملے وہ کرپشن کے مزے لوٹے اور اپوزیشن کی جماعت صرف لفظی وار کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکے گی لیکن بد قسمتی سے اس مرتبہ عوام نے ان جماعتوں کی سیاست کو دفن کردیا تو یہ سارے شکست خوردہ آپس میں بہن بھائی بن گئے۔تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ نواز کو جب بھی مشکل وقت آن پڑا تو پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تسلسل کا بہانہ بناکر ان کی حکومت بچائی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کیا موقف ہوگا جو مسلم لیگ نواز کو ملک دشمن اور کالعدم جماعتوں کے سرپرست سمجھتے تھے۔وہی آصف زرداری جو شہباز شریف کو ناسور سمجھتے تھے اور پنجاب میں ان کی سیاست کو دفن کرنا کا ارادہ رکھتے تھے ان کی جماعت شہباز شریف کو وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کا کیا جواز رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان جماعتوں کے مابین گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مک مکا کا فیصلہ ہوچکا ہے ،پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محض لفظی وار کرے گی۔پاکستانی عو ام نے ان جماعتوں کے اصلی چہرے کو دیکھ کر انہیں مسترد کیا ہے اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھی باریاں لینے والی جماعتوں کا صفایاہوجائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree