آغا علی رضوی کی آواز پورے گلگت بلتستان کے عوام کی آواز ہے ،غلام عباس

10 جولائی 2018

وحدت نیوز (گلگت)  آغا علی رضوی کی آواز پورے گلگت بلتستان کے عوام کی آواز ہے ،گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کرنے والوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنا سیاسی انتقام اور زبان بندی کی بدترین مثال ہے ایسے ہتھکنڈے سوائے عوام کو اشتعال دلوانے کے علاوہ کچھ نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 200 سے زائد سیاسی مخالفین کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے دیگر پاکستان کے چار صوبوں سے سبقت لے گئے ہیں جبکہ یہ ناعاقبت اندیش فیصلوں سے گلگت بلتستان کا امیج متاثر کیا جارہا ہے جس سے سیاحت سمیت دیگر کاروباری سلسلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور ساتھ ہی فورتھ شیڈول کا مقصد بھی ختم ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء پر فورتھ شیڈول کے اطلاق سے قوم کے معماروں کا مستقبل خطرے سے دوچار ہورہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ایسے طلباء کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے جو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں پوزیشن ہولڈر ہیں۔

انہوں نے فورس کمانڈر سے اپیل کی کہ وہ فورتھ شیڈول کے غیر ضروری استعمال کا نوٹس لے اور حکومت کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے روکے جس سے علاقے میں نقص امن کا خدشہ پیدا ہورہا ہو۔انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شیڈول فورتھ کے خلاف تحریک چلانے کے اعلان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان مظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کیلئے تیار ہوجائے۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ سیاسی انتقام کی یہ روایت ختم کریں ورنہ آنے والے وقتوں میں انہیں بھی فورتھ شیڈول کا سامنا کرنا پڑیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree