مسلم لیگ نواز جاتے جاتے پاکستان بھر میں انارکی پھیلانے کی پالیسی پر گامزن ہے،الیاس صدیقی

16 مئی 2018

وحدت نیوز(گلگت)  مسلم لیگ نواز جاتے جاتے پاکستان بھر میں انارکی پھیلانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔نواز شریف کے حالیہ بیان سے ملک بھر کے عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت عوامی زمینوں پر قبضے کرکے عوام کو دھرنوں پر مجبور کررہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے نواز شریف نے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے ملکی سا  لمیت کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔اقتدار چھن جانے کے بعد نواز شریف اینڈ فیملی اپنے ہواس کھوچکے ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ابھی تک خالصہ سرکار کی رٹ لگائے بیٹھا ہے اور گمبہ سکردو میں اپنے گماشتوں کے ذریعے عوامی زمینیں ہتھیانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ہم گمبہ سکردو کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوامی زمینوں پر قبضے کی بھرپور مزاحمت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں جو کہ حکومت کی ناقص اور جانبدار انہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے جبکہ خود حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ آف دی ریکارڈ حکومت سے بیزاری کا ا ظہار کررہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں جتنی اقربا پروری کی گئی ہے شائد اس کی مثال ماضی میں نہیںملتی۔ گلگت بلتستا ن کے حقوق پر بھی اصلاحات کے نام ڈاکہ ڈالنے کی سازش ہورہی ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے خالصہ سرکار کا قانون مسترد کیاہوا ہے اور اگر حکومت نے زبردستی کی کوشش کی تو عوامی طاقت سے ظالموں کا سر کچلا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree