گلگت بلتستان میں عرصہ دراز سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنا بدترین ظلم ہے، علی حیدر

01 مئی 2018

وحدت نیوز( گلگت) کنٹریکٹ ملازمین کے متعلق دوغلی پالیسی قبول نہیں،عرصہ دراز سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنا بدترین ظلم ہے۔تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات علی حیدرنے کنٹریکٹ ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے حکومت کی دوغلی پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ کنٹریکٹ ملازمین کے مطالبات جائز اور برحق ہیں انہیں ملازمتوں سے فارغ کرنا سنگین غلطی ہوگی۔صرف اپنے منظور نظر افراد کو مستقل کرنا اور دیگر افراد کو فارغ کرنا انتہائی زیادتی ہے۔ایک عرصے تک خطے کے غریب عوام سے کنٹریکٹ پر خدمات حاصل کرکے جب وہ زائد العمر ہوجاتے ہیں تو انہیں فارغ کرناسخت ناانصافی ہے اور اس سٹیج پر انہیں ملازمتوں سے برطرف کرکے حکومت ان کا معاشی قتل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں میرٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے،سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرریاں ہورہی ہے اور غریب لوگ ڈگریاں ہاتھ میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹریٹ سطح پر اچھی شہرت کے حامل آفیسران کی کمیٹی بناکرمیرٹ پر تقرریوں کو یقینی بنایا جائے اور عوام میں خاص کر نوجوانوں میں پائی جانیوالی بیچینی کو دور کیا جائے۔چیف جسٹس سپریم  اپیلیٹ کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے سوموٹو ایکشن لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree