Print this page

وزیراعظم اپنے دورہ گلگت کے موقع پر خالصہ سرکار کے نام پر ہونے والی زیادتیوں کے خاتمےکا اعلان کریں،الیاس صدیقی

06 مارچ 2018

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعظم اپنے دورہ گلگت کے موقع پر خالصہ سرکار کے نام پر ہونے والی زیادتیوں کے خاتمےکا اعلان کریں۔پیکیج کے نام پر گلگت بلتستان کی حیثیت کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کو عوام مسترد کردینگے۔وزیر اعظم پاکستان کا مجوزہ دورہ گلگت ماضی کے وزراء اعظم کی طرح سیر سپاٹے کی نذر نہ ہو بلکہ اس دورے کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خالصہ سرکار کالا قانون ہے جس سے گلگت بلتستان کا ہر فرد متاثر ہے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس کالے قانون کو ختم کیا جائے اور آزاد کشمیر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رولز نافذ العمل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں جبری قبضے سے گلگت بلتستان کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور یہ حساس مسئلہ نقص امن کا باعث بنتا جارہا ہے،وزیر اعظم پاکستان اپنے دورے کے موقع پر سبجیکٹ رولز کو بحال کرکے خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرے اور یہاں کی زمینوں کو عوامی ملکیت قرار دیکر علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کرے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کومسلسل ستر سالوں سے دھوکہ دیا جارہا ہے اور ہر آنے والی حکومت پیکیج کے نام پر عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر ٹرخارہی ہے جو کہ یہاں کے بیس لاکھ عوام سے مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔اب کی بار ایسی ناٹک نہیں چلنے دینگے اور آئینی حقوق کے کم کسی بھی پیکیج کو عوام قبول نہیں کرینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree