Print this page

گلگت بلتستان کے ینگ ڈاکٹرز کو مستقل کرکے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے،غلام عباس

01 مارچ 2018

وحدت نیوز(گلگت) ینگ ڈاکٹرز کو مستقل کرکے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔قوم کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز کے بنیادی مسائل سے حکومت کی چشم پوشی مضحکہ خیز ہے۔عوام کو دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کو مستقل کرکے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات غلام عباس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کئے گئے ڈاکٹرز کو ان کی خدمات کا صلہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی انتہائی کمی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خالی پوسٹوں کو پرُ کرکے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سالہا سال حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں اگر انہیں مستقل نہ کیا گیا تو انتہائی زیادتی ہوگی۔ حکومت اپنے پروٹول میں تو کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں جبکہ عوام دربدر کی ٹھوکریں کھائیں انہیں کوئی پرواہ نہیں،حکومت کی بنیادی مسائل سے چشم پوشی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حکومت اقتدار کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree