وحدت نیوز (گلگت) میونسپل کمیٹی کے دفتر کو جوٹیال شفٹ کرنا بد نیتی پر مبنی اقدام ہے ۔دفتر کی شفٹنگ سے مسائل میں اضافہ ہوگا ،عوام کی سہولت کیلئے دفتر کی شفٹنگ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے میونسپل کمیٹی گلگت کے ہیڈآفس کی شفٹنگ کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے گلگت شہر کے عوام براہ راست متاثر ہونگے۔میونسپل کمیٹی سے متعلقہ شکایات اور جملہ مسائل کے حل کیلئے موجودہ دفتر زیادہ موزوں ہے جوٹیال شفٹ کرنے سے عوام الناس کی تکلیفوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ آفس تک رسائی ہر کسی کے لئے بس میں ہے اور شہر کے وسط میں واقع ہونے کی وجہ سے شکایات کا اندراج اور دیگر مسائل کیلئے مناسب اور موزوں جگہ ہے جسے تبدیل کرکے جوٹیال لیجانے میں حکومت کی بدنیتی صاف نظر آرہی ہے۔ا نہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ آفس کی شفٹنگ کو فوری رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا ہونے سے بچائیں۔