Print this page

چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی جی بی مولانا سلطان رئیس کی ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شیخ احمد علی نوری سے ملاقات

27 نومبر 2017

وحدت نیوز(سکردو) چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس کی وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سکردو سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان علامہ نوری سے ملاقات،ملاقات میں صوبائی سکریٹری  غلام عباس ،حاجی محمد علی اور ایم ڈبلیوایم بلتستان کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ انجمن تاجران کے رہنماؤں سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کا مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کیساتھ عوامی ایشوز پر مل کر چلنے اور خاص طور پر ظالمانہ ٹیکس کی نفاذ کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ آئینی حقوق سمیت سی پیک میں گلگت بلتستان کے حقوق کسی کو غصب کرنے نہیں دینگے۔ اور علاقائی صورت حال میں بہتر لانے اور عوامی مسائل کے حل میں ایم ڈبلیوایم کا مرکزی کردار ہے۔ ہم باہمی مشاورت سے عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔علامہ احمد علی نوری نے اس موقع پر آئینی حقوق, سی پیک میں گلگت بلتستان کیلئے باقاعدہ برابر کا حصہ اور ترقیاتی منصوبوں کی باضابطہ تعیناتی, زمینوں پر غیر قانونی قبضہ سمیت ہر معاملے میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد کی ضرورت اور اپنی جماعت کیطرفسے ہر ممکن سطح پر لیڈنگ رول ادا کرنے میں انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا. اور اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ ملکی غیر یقینی صورت حال میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو پس پشت نہیں ڈالنے دینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree