Print this page

منصب اور وزارت وقتی ہے،سب ملکرآئینی حقوق کے حصول اور غیرآئینی ٹیکس کے خلاف جدوجہد کریں،آغا علی رضوی

22 نومبر 2017

وحدت نیوز(سکردو) ممتاز عالم دین اور سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک صوتی پیغام میں قومی حقوق کی حصول کیلئے صبر اور استقامت کے ساتھ جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو اب سیاسی ،مذہبی، مسلکی اور علاقائی تعصبات سے بلاتر ہوکر ایک مظلوم قومی کی حیثیت سے اپنے غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اور  جائز حقوق کیلئے بھرپور انداز میں آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

اُنکا کہنا تھا حالیہ مسئلہ چونکہ قومی ہے لہذا موجودہ حکومت کے ممبران کو بھی چاہئے کہ اس تحریک میں عوام کے ساتھ شامل ہوجائیں کیونکہ چاہئے قانون ساز اسمبلی کا ممبر ہو یا رکن جی بی کونسل اس مسند نے مختصر وقت میں ختم ہوجانا ہے اور موجودہ حکمرانوں کو بھی واپس عوام میں ہی جانا ہے لہذا گلگت بلتستان میں ہونے والے مظالم کے پیش نظر ان افراد کو بھی چاہئے کہ وہ عوام کے ساتھ مل جائیں اور اپنے حقوق کیلئے ملکر جدوجہد کریں۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو یکجا ہونے کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ عوام تمام قسم کے تعصبات کو دفن کرکے قومی ایشو پر ایک ہوجائیں تاکہ دشمن کو موقع نہ ملے۔

 اُنہوں نے انجمن تاجران گلگت بلتستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اُنکی استقامت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس تحریک کو ثبوتاز کرنے کیلئے جو قوتیں اس وقت سرگرم ہے یقیناًاُنکی طرف سے دباو بھی بڑھایا جائے گا ڈرایا دھمکایا جائے گا لہذا قومی یکجہتی کے ساتھ عوامی مسائل اور قومی حقوق کی حصول کیلئے اپنے صفوں میں صبر استقامت کے ساتھ قیام کرنے کی ضرورت ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree