Print this page

گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے مابین میثاق کرپشن موجود ہے ،علی حیدر

12 اگست 2017

وحدت نیوز(گلگت ) گلگت بلتستان میںپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے مابین میثاق کرپشن موجود ہے ،دونوں جماعتیں کرپشن سے اپنا اپنا حصہ لیتے ہیں اور ظاہری طور پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیکر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےسیکریٹری اطلاعات علی حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے تھے اور اب مسلم لیگ نواز کرپشن میں پیپلز پارٹی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں ٹھیکے جماعتی بنیادوں پر تقسیم کئے جارہے ہیں حکمران جماعت کا حصہ70فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کا حصہ  30فیصد ہے اور ان دونو جماعتوںکے مخالفین کا حصہ زیرو فیصد ہے۔گلگت بلتستان میں جن لوگوں نے حکمران جماعت کو ووٹ نہیںدیئے انہیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور سرکاری ملازمتوں میں بھی باریاں لینے والی جماعتوں کا اپنا مخصوص کوٹہ ہے۔سرکاری اداروں کے اعلیٰ آفیسران دونوں جماعتوں کے دوغلے پن سے پریشان اور فرائض کی ادائیگی میں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔بڑے بڑے تعمیراتی منصوبوں کی تعمیر کیلئے پہلے سے کچھ ٹھیکیداروں کو پری کیا جاتا ہے اور میل ملاپ کرکے اپنے من پسند ٹھیکیدار کو کام دیا جاتا ہے۔

ذرائع سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بعض ٹھیکیدار اصل لاگت سے50 فیصد کم پر ٹھیکے حاصل کرتے ہیں جس پر خود تعمیرات کے وزیر اور اسمبلی کے دیگر اراکین نالاں اور بے بس دکھائی دے رہے۔محکمہ ورکس کے وزیر نے اسمبلی فلور پر اپوزیشن اراکین کے اعتراض کے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ خود ان کے حلقے میں ایک ٹھیکیدار نے اصل لاگت سے انتہائی کم ریٹ پر ٹھیکہ حاصل کیا ہے اور میں حیران ہوں کہ وہ منصوبہ کیسے مکمل ہوگا؟ انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بندربانٹ کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree