Print this page

گلگت بلتستان کے عوام کو کرپٹ سیاستدانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا، غلام عباس

10 اگست 2017

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے عوام کو کرپٹ سیاستدانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے دوہرے معیارات اورجھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپورجواب ملے گا۔گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے مخلص ہیں نواز شریف خاندان سے اس خطے کے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں۔ وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کی تضحیک کرکے آئین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہوچکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری امور سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کومذہبی جماعتوں پر حکومتی معاونت کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔کونسل انتخابات میں پیپلز پارٹی کے اکلوتے رکن اسمبلی عمران ندیم نے لیگی حمایت یافتہ امیدوار سید افضل کو ووٹ دینے پر پیپلز پارٹی کی قیادت خاموش کیوں ہے؟ جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے رکن اسمبلی کاچو امتیاز کو لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دینے پر ایک لمحے کیلئے بھی برداشت نہیں کیا اور انکی بنیادی رکنیت کو خارج کرکے جماعت سے فارغ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے حامی زبانی بیانات کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے کی بجائے عملی طور پر کچھ کرکے دکھائیں۔ کرپشن کے الزام میں مجلس وحدت مسلمین نے جس ممبر کو اپنی جماعت سے نکالا ہے آج پیپلز پارٹی کی قیادت اس شخص کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے اسکردو میں ڈیرے لگائے ہوئے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree